ناخوشگوار موسم کے متعلق منصوبہ

گلفورڈ کاؤنٹی اسکولس [Guilford County Schools (GCS)] اس کا  تعین کیسے کرتے ہیں کہ ناخوشگوار موسم کی پیشین گوئی ہو جانے پر اسکول کو بند کیا جائے یا اسے تاخیر سے کھولا جائے؟

سپرنٹنڈنٹ یہ سفارش کرنے کی ذمہ داری  ڈائرکٹر آف ٹرانسپورٹیشن (Director of Transportation) کو سونپی ہے کہ ناخوشگوار موسم کی پیشین گوئی ہو جانے پر اسکول بند کر دیا جائے، تاخیر سے کھولا جائے یا طلباء کو  پہلے ہی چھٹی دی دے جائے۔ پورے کاؤنٹی میں سڑکوں اور موسم کے حالات کی جانچ کے لیے گلفورڈ کاؤنٹی (Guilford County) کے علاقوں میں ڈائرکٹر اور 15 ٹرانسپورٹیشن سپروائزروں کا عملہ مقرر کیا گیا ہے۔

اگرپیشین گوئی شدہ ناخوشگوار موسم سے اسکول بس کے سفر کے لیے سڑک کی حالت کے غیر محفوظ ہونے کا خطرہ ہو تو ٹرانسپورٹیشن سپروائزرز (Transportation Supervisors) مقررہ سڑکوں کا جائزہ لے کر سڑک کے حالات کے بارے میں ڈائرکٹر آف ٹرانسپورٹیشن کو صبح 5:00 بجے تک اطلاع دیتے ہیں۔ ڈائرکٹر سڑک کے حالات سے متعلق سپروائزروں سے موصول اطلاع پر غور کرتےہوئے راڈار تصویروں کا جائزہ لیتا ہے اور قومی خدمات موسم کے مقامی شاخ سے مشورہ کر کے چیف آپریشنز آفیسر (Chief Operations Officer) سے مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک کا سفارش کرتا ہے:

1.اسکول عام وقت پر کھولا جائے؛

2.اسکول ایک یا دو گھنٹے کی تاخیر سے کھولا جائے؛

3.اسکول مقررہ وقت سے پہلے بند کر دیا جائے؛ یا،

4.اسکول اس دن کے لیے نہ کھولا جائے۔

اسکول کو بند کرنے یا تاخیر سے کھولنے کے فیصلے کا اعلان جس میں مدت تاخیر بھی شامل ہے چیف آف اسٹاف(Chief of Staff) کی طرف سے Connect-Ed ®کے ذریعے میڈیا میں کیا جائے گا، GCS کی ویب سائٹ (www.gcsnc.com) اور GCSTV 2 میں زیادہ سے زیادہ صبح 5:30 بجے تک پوسٹ کر دیا جائے گا۔ اگر اسکول عام وقت پر کھلتا ہے تو کوئی اعلان نہیں کیا جائے گا۔ اس لیے میڈیا میں کوئی اعلان اس بارے میں نہیں ہوگا کہ اسکول مقررہ وقت پر کھلے گا۔ اگر اسکول شروع ہو چکنے کے بعد موسم ناخوشگوار ہو جاتا ہے تو وقت سے پہلے طلباء کو چھوڑ دینے کا فیصلہ جلد از جلد کیا جائے گا۔

جب بھی ممکن ہو اگر اسکول بند کرنے کا فیصلہ ایک دن پہلے کیا جا سکے تو چیف آپریشنز آفیسر (Chief Operations Officer) سپرنٹنڈنٹ (Superintendent)کو سفارش سے آگاہ کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ شام 4:30 بجے تک آخری منظوری حاصل کرے گا۔

اگر اسکولوں کو کسی دن کے لیے بند کیا جاتا ہے تو جب بھی ممکن ہو اس دوپہر کو سڑک کے حالات کا دوبارہ جائزہ لے کر شام کی خبروں کے لیے مشاہدات کی اطلاع بر وقت دی جائے گی۔ اگر اگلی صبح سے پہلے سڑک کے حالات بہتر ہونے کا امکان نہ ہو تو اسکول کھلنا منسوخ کر دیا جائے گا۔

اطلاع نامے کا اعلان اخباری میڈیا میں کیا جائے گا، اسے GCS کی ویب سائٹ (www.gcsnc.com) کو ارسال کیا جائے گا اورGCSTV 2پر نشر کیا جائے گا۔ یہ اعلان کرنے کے لیے Connect-Ed ® کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ جب بھی ممکن ہو، 6:00 بجے شام کی اخباری اطلاعات کے لیے اعلان بروقت کیا جائے گا۔

اگر دوپہر کے جائزہ سے پتہ چلتا ہے کہ اگلے دن اسکول کا امکان ہے تو اگلی صبح تک فیصلہ کو ملتوی کر دیا جائے گا اور صبح 5:30 بجے تک اعلان کیا جائے گا۔

ناخوشگوار موسم کے سبب اسکول کی توسیع شدہ منسوخی:

اسکول کے پانچویں دن کے خاتمے تک بھی اگر اسکول بس کے سفر کے لیے بعض سڑکیں غیر محفوظ رہتی ہیں اور اگلے تین دن کے روز اسکول بس کے سفر کے لیے ان کے محفوظ ہونے کا امکان نہ ہو تو بس ڈرائیور یا ٹرانسپورٹ سپروائزرز اپنا ٹیلیفون نمبر(نیچے دیکھیں) فراہم کرنے والے طلباء کے والدین/سرپرستوں اور ناقابلگزر سڑکوں پر رہائش پذیر والدین کو فون کریں گے۔ ڈرائیورز انہیں صاف کی ہوئی سڑک پر سفارش شدہ قریبی بس اسٹاپ/رکنے کا وقت فراہم کرے گا۔ والدین/سرپرست کو بس ڈرائیور یا ٹرانسپورٹیشن سپروائزرز کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ کیا وہ طالب علم کو بس پر چڑھانے کے لیے مجوزہ متبادل بس اسٹاپ کے مقام پر لائیں گے یا نہیں۔ منصوبہ بندی کے مقاصد سے اور کسی الجھن سے بچنے کے لیے متبادل اسٹاپ اس طالب علم کے لیے اس دوپہر کو اترنے کا اسٹاپ بھی ہوگا۔ دوپہر بعد بس سے اترنے پر بس ڈرائیور طالب علم کو اس بارے میں ایک وضاحت نامہ دے گا جس میں والدین کو یہ بتایا گیا ہوگا کہ اگلی صبح بس اسٹاپ کہاں پر ہوگا۔

اگر کسی طالب علم کو کسی مرکز نگہداشت اطفال سے بٹھایا جانا اور وہاں اتارا جانا ہے تو اس منصوبے کی تعمیل کرنے اور متبادل مقام پر بس پکڑنے کے لیے مرکز نگہداشت اطفال کو بتانا والدین /سرپرست کی ذمہ داری ہے۔

بس ڈرائیوروں کو ہدایت دی جا چکی ہے کہ وہ ایک معیار بند گلفورڈ کاؤنٹی اسکولس (Guilford County Schools) فارم بھروا کرجس پر ڈائرکٹر آف ٹرانسپورٹیشن کے دستخط ہوں تمام طلباء کے گھروں کے فون نمبر حاصل کریں۔ والدین / سرپرتوں سے یہ فارم بھر کر براہ راست بس ڈرائیور کو واپس کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔ خصوصی ضروریات والے طلباء کے بس ڈرائیوروں کے پاس ان کے گھروں کے فون نمبر ہوتے ہیں لیکن طالب علم کو اٹھاتے اور واپس اتارتے ہوئے خصوصی ضروریات والے طلباء کے والدین سے ڈرائیور سے اس نمبر کی تصدیق کی درخواست کی جاتی ہے۔

خارج از نصاب سرگرمیاں

ہائی اسکولساس سے پہلے دن پر جب اسکول ناخوشگوار موسمی حالات کی وجہ سے بند کیے گئے ہوں، اسکول کی تمام سرگرمیاں منسوخ کردی جائیں گی تا وقیتکہ چیف اسٹوڈنٹ سروسز آفیسر (Chief Student Services Officer) نے آگے بڑھنے کی اجازت نہ دے دی ہو۔ اسکول بند رہنے پر سرگرمیوں میں شریک نہ ہونے کے لیے طلباء کو کسی قیمت پر بھی سزا نہیں دینی چاہیے یہاں تک کہ سرگرمیاں آگے چلانے کے لیے خصوصی اجازت دی جا چکی ہو۔

ابتدائی اور مڈل اسکولسناخوشگوار موسم کے سبب اسکول بند کیے جانے پر یا مقررہ وقت سے پہلے ختم کیے جانے پر اسکول کی کوئی سرگرمی انجام نہیں پائے گیجن میں ACESپروگرام، کھیل، مشقیں، ریہرسل اور پیش کش شامل ہیں تاوقتیکہ چیف اسٹوڈنٹ سروسز آفیسر نے اجازت نہ دے دی ہو۔

ناخوشگوار موسمی حالات ان دنوں میں بھی جب اسکول مقررہ وقت پر بند ہوتے ہیں اسکول کے بعد کی سرگرمیوں کی منسوخی کا سبب بن سکتے ہیں۔ اسکول بند کیے جانے کے ان حالات کا اعلان اسکول کی طرف سے کیا جائے گا، انہیںGCSTV 2پر نشر کیا جائے گا اورwww.gcsnc.comپر آن لائن ارسال کیا جائے گا۔

شدید موسمنگرانی اور انتباہات

شدید موسم کی نگرانیشدید موسم کی نگرانی کے دوران نقل و حمل کے اعمال معمول کے مطابق چلتے رہیں گے۔ ڈائرکٹر آف ٹرانسپورٹیشن یہ یقینی بنانے کے لیے حالات کی نگرانی کرتا رہتا ہے کہ اسکول کی بسیں حفاظت سے سفر کر سکتی ہیں۔ نظام اوقات کو درست رکھنے کے لیے بسیں اپنے معمول کے مقررہ راستوں کو نہیں چھوڑیں گی اور اضافی بس اسٹاپ نہیں وضع کریں گی۔

شدید موسم کا انتباہبسوں میں طلباء کو بٹھانے سے پہلے اور اسکول احاطے سے دور رہتے ہوئے اگر شدید موسم کا انتباہ جاری کیا جاتا ہے تو بس کا چلایا جانا موقوف کر دیا جائے گا اور طلباء اپنے پرنسپل کے زیر ہدایت انتباہ کی مدت ختم ہونے پر اسکول کی عمارت میں پناہ لیں گے۔ اگر بسوں کی اسکول سے روانگی کے بعد شدید موسم کا انتباہ جاری کیا جاتا ہے تو بس ڈرائیوروں کو طوفان کا انتباہ ختم ہو جانے تک بس کو ٹہہرانے کے لیے کسی محفوظ مقام پہنچنے کے لیے احتیاط سے آگے بڑھنے کی ہدایت دی جائے گی۔

 

 

ACES اور ناخوشگوار موسم

 

مقررہ وقت سے پہلے چھٹی

اگر اسکول وقت سے پہلے بند ہو جائے توACES  کام نہیں کرتا۔ ACES والدین کو اپنے بچوں کو اسکول بند ہونے کے اعلان شدہ وقت تک ضرور لے لینا چاہیے۔

اسکول کی چھٹی مقررہ وقت پر ہو لیکن اسکول کے بعد کی سرگرمیاں منسوخ ہوگئی ہوں

جب اسکول کا دن مقررہ وقت پر ختم ہو لیکن کھیل کود اور اتالیقی جیسی سرگرمیاں منسوخ ہو جائیں تو ACES اب بھی کام کرتا ہے۔ ACES والدین کی پُرزور طور پر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ بچوں کو جلد از جلد لے لیں تاکہ افراد خاندان اور ACES  عملہ سڑکوں کے غیر محفوظ ہونے سے پہلے گھر  پہنچ جائیں۔

اسکول بند/منسوخ ہو جائے

طلباء کے لیے اسکول بند ہو جانے پرACES  کام نہیں کرتا۔ یہاں تک کہ اگر کوئی دن اساتذہ کے لیے اختیاری یوم کار (Optional Teacher Workday) کی حیثیت رکھتا ہے تو بھیACES ان دنوں میں کام نہیں کرتا جب اسکول ناخوشگوار موسم کے سبب منسوخ کر دیا گیا ہو۔


ACES
تمام دنوں کے لیے

 

2011-12 میں ہر ACES All-Day (آل ڈے) ایک یا ایک سے زیادہ اسکولوں کے لیے اسکول کا دن ہے (توسیع شدہ سال اور پورے سال کے ابتدائی اسکول، مڈل/ ابتدائی کالج ہائی اسکول یا مستقل10ماہی اسکول)۔

 

اگر اسکول بند ہو تو اس دن کے لیے مرتب شدہ کوئی بھی ACES All-Day(آل ڈے) منسوخ کر دیا جائے گا۔

 

اگر اسکول تاخیر سے کھولا جاتا ہے تو ACES All-Day (آل ڈے) کے کھلنے کے وقت میں اسی قدر تاخیر کر دی جائے گی۔ مثلاً اگر اسکول کھلنے میں 2  گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے تو ACES All-Day (آل ڈے) میں 7:30 بجے صبح سے 9:30  بجے صبح تک کی تاخیر کر دی جائے گی۔

 

اسکول بند ہونے سے متعلق معلومات

اسکول بند ہونے سے متعلق معلومات GCS ویب سائٹ www.gcsnc.com، GCSTV 2  اور مقامی ٹی وی (TV) اور ریڈیو اسٹیشنوں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

موسمی حالات اور دیگر نزاکتوں کے نتیجے میں GCS مذکورہ بالا اعمال کے علاوہ ACES اعمال کے بارے میں فیصلہ کر سکتا ہے۔

 

  pdf version

 

address